اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صحافی " ایوی شراف " نے 25 اکتوبر کو ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ " اسرائیل کا طیارہ پاکستان کے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترا ہے جبکہ اس میں پائلٹ نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو تل ابیب سے اڑایا اور اسے عمان میں صرف پانچ منٹ کیلئے اتارا جس سے جہاز کے کوڈ تبدیل ہو گئے اور پھر عمان سے وہ اسلام آباد پہنچا اس طرح پرواز عمان سے اسلام آباد کی ہو گئی " ۔ ادھر پاکستان کی سول ایوی ایشن نے تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گيا تھا کہ اسرائیلی طیارہ اسلام آباد میں اترا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئر پورٹ پر نہیں آیا اور اس کی آمد سے متعلق چلنے والی خبریں صرف افواہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169